عوامی مفاد کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا ئیگا، سیکرٹر ی فو ڈ محمد اکبر خان

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:33

ڈیر ہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈیر ہ اسماعیل خان()وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی ہدا یت پر ڈیر ہ اسماعیل خان میں شو گر ملز کیلئے کرشنگ سیزن فور ی طور پر شروع کر وا نے کیلئے سیکرٹر ی فو ڈ محمد اکبر خان،کین کمشنر سعادت خان کے ہمرا ہ خصوصی طور پر ڈیر ہ اسماعیل خان تشریف لا ئے اور اپنی آمد کے فوراً بعد انہوں نے کمشنر آفس ڈیر ہ میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا، جس میں کمشنر ڈیر ہ جاوید خا ن مر وت ، ڈی آئی جی ڈیر ہ دار علی خٹک ، ڈی سی ڈیر ہ برکت اللہ مر وت ، سیکرٹر ی ٹو کمشنر نعمت اللہ خان ، ڈی ایف سی نذیر الرحمان ، اسسٹنٹ فو ڈ کنٹرو لر محمد راشد سدوزئی،کین انسپکٹر چوہدری خلیق ، فو ڈ انسپکٹر جنید کے علا وہ ڈیر ہ میں کا م کر نے والی شو گر ملو ں کے نمائندو ں نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دورا ن مل مالکا ن سے حکومتی فیصلے کے مطا بق فور ی طور پر شو گر ملو ں میں گنے کی کرشنگ شروع کر وا نے کیلئے مذاکرات ہو ئے کمشنر ڈیر ہ اور سیکرٹر ی فو ڈ نے ملز انتظا میہ پر واضح کیا کہ زمینداروں کے حقوق کے تحفظ اور حکومت رٹ قائم رکھنے کے لئے کسی بھی قدم سے گریز نہیں کیا جا ئیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مقرر ہ کر د ہ قیمت 180 روپے فی 40kg پر گنے کی خریداری اور فور ی طور پر کرشنگ سیزن شروع کرا نے سمیت تمام فیصلوں پر عمل درآمد کرا نا انتظا میہ کی ذمہ دار ی ہے۔ انتظا میہ افسرا ن نے ملز انتظا میہ پر واضح کیا کہ عوامی مفاد کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا ئیگا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں