ڈیرہ اسماعیل خان،قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم بری

پیر 17 دسمبر 2018 19:32

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ نے تھانہ یارک کی حدود علاقہ بہادری میں نوجوان کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزم سید غلام ولد گل عالم قوم شیخ سکنہ وانڈہ میر عالم پر الزام تھا کہ اس نے دیگر دو ملزمان کے ساتھ تھانہ یارک کے علاقہ وانڈہ بہادری میں اپنی بیٹھک میں موجود نوجوان محمد حنیف کو فائرنگ سے قتل کیا ہے۔وجہ عداوت اراضی پر تنازع بیان کیاگیا ۔پولیس نے ملزم سید غلام سمیت تین ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں