ڈیرہ اسماعیل خان، چشمہ شوگرملز(i)اور(ii )کی کرشنگ شروع کردی گئی

پیر 17 دسمبر 2018 19:36

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) چشمہ شوگرملز(i)اور(ii )کی کرشنگ شروع کردی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعالم محسود نے فیتہ کاٹ کرکرشنگ سیزن کاافتتاح کردیا، اس موقع پرچشمہ شوگرملز کے حکام بھی موجودتھے جبکہ محکمہ فوڈ کی جانب سے اے ایف سی چوہدری خلیق الرحمان اورانسپکٹرسردارجنیداحمد گنڈہ پور بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعالم محسود نے ملوں کے مختلف حصوں کادورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگوکے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعالم محسود نے کہاکہ حکومت نے مقامی کاشتکاروں اورشوگرملوں کے درمیان مذاکرات کرکے گنے کی کرشنگ سیزن کا آغازکردیاہے جس سے مقامی کاشتکاروں کے مسائل حل ہوں گے اوربیروزگاری بھی ختم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں