ڈیرہ اسماعیل خان، ضمنی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ڈیرہ پولیس کی ہدایت پرسیکورٹی پلان تیار

منگل 18 دسمبر 2018 19:42

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ضمنی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ڈیرہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرسیکورٹی پلان تیارکرلیا۔ سیکورٹی پلان کے تحت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی دس یونین کونسلزکے ضلع وتحصیل ممبران کے الیکشن کے حوالے سے ضلع بھرکو5سیکٹرز میں تقسیم کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

کل پولنگ اسٹیشنز 123بنائے گئے ہیں جن میں سے 39نارمل ،37حساس اور47حساس ترین پولنگ اسٹیشنز قراردیے گئے ہیں ۔ 32ناکہ بندیاں بنائی گئی ہیں ۔ڈی پی او ڈیرہ ظہوربابرآفریدی نے میڈیا کو بتایاکہ ضمنی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پولیس نے سیکورٹی کے تمام ترانتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ اس پلان پرعمل ہوگااورکسی کو بھی قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں