ڈیرہ اسماعیل خان، کتوں کا تنازع،لاتوںمکوں سے مامو ں بھانجے کوزخمی کردیاگیا

منگل 18 دسمبر 2018 19:42

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) کتوں کے تنازعے پرچارافراد نے لاتوںمکوں سے مامو ں بھانجے کوزخمی کردیا‘پروآپولیس نے زخمی ماموںکی رپورٹ پرچاردوتانی پوندگان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل پروآکے علاقہ سڑہ گرہ میں ڈاکٹراقبال کی اراضی میں کتوں کے تنازعے پرچاردوتانی پوندگان نے غلام فریدولدخادم حسین سکنہ سڑہ گرہ اوراس کے بھانجے حنیف کولاتوں مکوں سے زخمی کردیا۔پروآپولیس نے غلام فرید کی رپورٹ پرچاردوتانی پوندگان سکنائے نزدمولادادبھٹہ خشت کے خلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں