ڈیرہ اسماعیل خان، اراضی تنازع،لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ آور ہوکر مخالف باپ بیٹے کے سر پھاڑ دیئے گئے

منگل 18 دسمبر 2018 20:33

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سی آر بی سی چوک کے قریب ملزمان نے اراضی کے تنازع پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ آور ہوکر مخالف باپ بیٹے کے سر پھاڑ دیئے،زخمیوںکو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کی حدود سی آر بی چوک کے قریب ملزمان نے لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے وار سے نور خان ولد شاہ جہان قوم وزیر سکنہ کیچ اور اس کے بیٹے کلام الدین کو زدوکوب کرکے ان کے سرپھاڑ دیئے ہیں ۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔زخمی باپ بیٹے کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔وجہ عداوت فریقین کا آبائی علاقہ شکائی میں اراضی پر تنازع بیان کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں