ڈیرہ اسماعیل خان، آئل ٹینکر کی ٹکر سے بچے اور خاتون سمیت چار افراد زخمی

منگل 18 دسمبر 2018 20:34

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) تیزرفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار بچے اور خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ،ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،خاتون اور ایک بچے کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ بنوں روڈ سدرہ موڑ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار محمد اقبال سکنہ کوٹجائی کچہ لنڈی اس کی بھائی اور دو بھتیجے شدید زخمی ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔

زخمیوں میں ایک بچی اور خاتون کی ٹانک ٹوٹ گئی ہے ۔ آئل ٹینکر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔زخمی موٹرسائیکل سوار محمد اقبال نے بتایا کہ اس کے آگے جانے والی کار نے اچانک کٹ مارا جس سے بچتے ہوئے وہ مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکر ا گئی جس سے وہ زخمی جبکہ موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں