ڈیرہ اسماعیل خان، کار کے اندر شرمناک حرکات کرنے کے مقدمہ میں ملوث دوشیزہ سمیت تین افراد مقدمہ سے بری

منگل 18 دسمبر 2018 20:34

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ نے تھانہ کینٹ کی حدود گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ii ڈیرہ کے قریب کار کے اندر شرمناک حرکات کرنے کے مقدمہ میں ملوث دوشیزہ سمیت تین افراد کو مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ملزمان کی جانب سے محمد سلیم بلوچ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کینٹ پولیس نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملتا ن روڈگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ii ڈیرہ کے قریب کار کے اندر شرمناک حرکات کرنے کے الزام میں ایک دوشیزہ سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ملزمان ضمانت پر عدالت سے رہا ہوئے ۔مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت نے دوشیزہ سمیت تینوں افراد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں