ڈیرہ اسماعیل خان، کالعدم تنظیم کے لئے چندہ جمع کرنے کے الزام میں ملوث 09 ملزمان جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے بری

منگل 18 دسمبر 2018 20:34

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) انسداد دہشت گردی عدالت ڈیرہ نے علاقہ ملانہ پکہ اڈہ کے قریب کالعدم تنظیم کے لئے چندہ جمع کرنے کے الزام میں ملوث 09 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ملزمان کی جانب سے فاروق اختر ایڈوکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے اطلاع پر علاقہ ملانہ پکہ اڈہ پر کالعدم تنظیم جیش محمد کے نام پر کیمپ لگا کر چند ہ اکھٹا کرنے کے الزام میں 09 افراد سمیع اللہ ولد غلام شبیر قوم ملانہ سکنہ ملانہ امیر معاویہ ،امیر حمزہ پسران قاری امان اللہ عثمانی اقوام ملانہ ساکنان ملانہ ،حذیبفہ ولد ربنواز قوم بچڑی سکنہ ملانہ ،عتیق الرحمٰن خان ولد رمضان قوم چوہان سکنہ ملانہ ،عمر فاروق ولد ربنواز قوم مغل سکنہ ملانہ ،محمد اسماعیل ولد غلام شبیر قوم ملانہ سکنہ ملانہ ،عنایت اللہ اور عصمت اللہ ولد اللہ وسایا اقوام مہوٹہ ساکنان ملانہ کو گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں