ڈیرہ اسماعیل خان،مسیحی ملازمین میں تحائف تقسیم کرنے کی تقریب

بدھ 19 دسمبر 2018 17:20

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی نے کہاہے کہ 25دسمبر کرسمس ڈے کے حوالے سے محکمہ پولیس سے تعلق رکھنے والے مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ، مسیحی ملازمین نے بھی ہمیشہ محکمہ پولیس میں جانفشانی اورمحنت سے کام کرکے محکمے کانام روشن کیاہے ، ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس دفترمیں کرسمس ڈے کے حوالے سے مسیحی ملازمین میں تحائف تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے کرسمس ڈے کے حوالے سے سیکورٹی کا خصوصی انتظام کیاہے ، انشاء اللہ کرسمس ڈے پرامن طورپراختتام پذیرہوگا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں