آٹاڈیلرمحمدطارق ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

بدھ 19 دسمبر 2018 17:20

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) معروف آٹاڈیلرمحمدطارق ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈیال روڈ پر معروف آٹاڈیلر محمدطارق ولد الٰہی بخش سکنہ نیوخیرآبادکالونی گھر کا سوداسلف لے کرگھر واپس سائیکل پر آرہے تھے کہ تیزرفتارچنگچی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے جن کو اسلام آباد پمزہسپتال داخل کرایاگیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اورخالق حقیقی سے جاملے ۔

(جاری ہے)

محمدطارق کی نمازجنازہ کوٹلی امام حسین میں اداکی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں