ڈیرہ اسماعیل خان،داماد نے چھری کے وار سے ساس کوزخمی کردیا

بدھ 19 دسمبر 2018 17:22

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) رشتے کے تنازعے پرکوٹلہ سیداں میں داماد نے چھری کے وار سے ساس کوزخمی کردیا‘ساس کی رپورٹ پرٹائون پولیس نے داماد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود میں واقع علاقہ کوٹلہ سیداںمیں عبدالکریم ولد عظیم بلوچ سکنہ کوٹلہ سیداں نے رشتے کے تنازعے پراپنی ساس (ر) بی بی زوجہ گل خان سکنہ کوٹلہ سیداں کوچاقو کے وار سے زخمی کردیا ۔ٹائون پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں