وکلاء کا لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ہے،علی امین خان گنڈ ہ پور

بدھ 19 دسمبر 2018 18:16

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر گلگت بلتستان وامور کشمیر کمیٹی سردار علی امین خان گنڈ ہ پور ڈسٹرکٹ بارڈ یرہ اسماعیل خان میں خطاب کے دوران کہا کہ وکلاء معاشرہ کا اہم ستون ہیں جن کا لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ہے ۔حکومت مقدمات کی طوالت کو کم کرنے کے نیا قانون اور ریفارمز لارہی ہے تاکہ عوام کو فوری اور سستا انصاف مہیا ہوکرانہیں ریلیف دیا جاسکے ۔

وکلاء برداری سے اس سلسلے میں تعاون درکار ہے تاکہ عوام کی ضرورت اور توقع کو پوار کیا جاسکے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے صدر جمال عبدالناصر ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری اصغر بلوچ ایڈوکیٹ ، احسان ملک ایڈوکیٹ ،سریع الاحسان ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء کثیر تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہکہ سروے رپورٹ کے مطابق سابقہ صوبائی دور حکومت میں ڈیرہ کے حلقہ پی کے 97 سٹی ڈیرہ میں سب سے زیادہ فنڈ لائے گئے اور ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا اب بھی اسی سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا اور آئندہ پانچ سالوں میں بھی ڈیرہ سٹی ترقیاتی کاموں اور فنڈز کے لحاظ سے پہلی پوزیشن پر ہوگا ۔

ڈیرہ کا فنڈ عوام کے لئے ہے لیکن اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ عدالتوں کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر حکم امتناعی جاری کردیا جاتا ہے جس سے ترقی کا عمل سست اور کام لیٹ ہوجاتا ہے ۔تاخیر کی وجہ سے ہی عوام مزید مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں ۔علی امین گنڈہ پورنے کہاکہ معاشرے میں غربت اور بے روزگاری کی بنیادی وجہ کرپشن ہے جس کے خاتمہ کے لئے ہم سب کو مل کرکردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں