ڈیرہ اسماعیل خان،بجلی چوری ،بقایا جات کی ریکوری کے لئے صوبائی حکومت کے تعاون سے پیسکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں

بدھ 19 دسمبر 2018 18:16

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بجلی چوری اور بقایا جات کی ریکوری کے لئے صوبائی حکومت کے تعاون سے پیسکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں مختلف علاقوں میں جاری۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری مہم کے دوران پیسکو سٹی ٹو سب ڈویژن کے ایس ڈی او عثمان بزدار کی سربراہی میں لائن سپرنٹنڈنٹ انعام خان ،لائن سپرنٹنڈنٹ علائوالدین،قاضی اکرام اور دیگر سٹاف نے درابن روڈ ،توصیف آباد دیگر ملحقہ علاقوں میں بقایاجات کی ریکوری اور بجلی چوروں کے خلا ف کاروائی کی جس کے دوران ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر درجنوں کنڈے ہٹا کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں