ڈیرہ اسماعیل خان ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی ،مزدور جاں بحق ،ڈرائیو ر زخمی

جمعرات 17 جنوری 2019 19:25

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈیرہ چشمہ روڈ لاڑ فلنگ سٹیشن کے قریب گنے سے لوڈٹریکٹر ٹرالی کا ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی ،مزدور موقع پر جاں بحق ،ڈرائیو ر اور مزدورشدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ چشمہ روڈ لاڑ فلنگ سٹیشن کے قریب گنے سے لوڈٹریکٹرٹرالی اچانک ٹائرپھٹنے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ایک مزدور39سالہ عبدالرحمان ولد شیر محمدسکنہ شدی کرڑموقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹریکٹر کا ڈرائیور حمیدولدمحمدنوازاور مزدوراعجاز ولدعبداللہ سکنائے شدی کرڑزخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں