ْڈیرہ اسماعیل خان،تیزر فتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 45سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا ، ہسپتال منتقل

جمعرات 17 جنوری 2019 19:53

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) کچہری روڈ جہاز پارک کے قریب تیزر فتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے پینتالیس سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،علاقہ چاہ خمیسے والی کچی پائند خان کا رہائشی پینتالیس سالہ محمد صادق ولد غلام رسول قوم آرائین پید ل جارہا تھا کہ کچہری روڈ جہاز پارک کے قریب پہنچنے پر وہ تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے موٹرسائیکل سوار کے خلاف رپورٹ درج کرلی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں