ڈیرہ اسماعیل خان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ریٹا ئرڈ ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کا اہلکار حولدار گولیاں لگنے سے شہید ہو گیا

جمعرات 21 فروری 2019 22:28

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) دین پور روڑ پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ریٹا ئرڈ ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کا اہلکار حولدار محمد ارشد گولیاں لگنے سے شہید ہو گئے دہشت گرد حسب معمول فرار ہونے میں کامیاب جائے وقوعہ سے 9mm پسٹل کے خول برآمد ڈی ایس بی زرائع کے مطابق شہید کو دہشت گردوں کی طرف سے جان سے مارنے کے شدید خطرات تھے تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود دین پور روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں نے نشانہ بنا کر ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے اہلکار حولدار محمد ارشد ولد محمد شریف سکنہ دین پور کو شہید کردیا واردات کے بعد دہشت گرد حسب معمول فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جائے وقوعہ سے 9mm پسٹل کے خول برآمد ہوئے ہیں ڈی ایس بی زرائع کے مطابق شہید نے ڈی ایس بی میں مثالی کام کیا تھا شہید ایک قابل ایماندار اور فرض شناس اہکار تھا جس کی وجہ سے اسے جان سے مارنے کے شدید خطرات تھے شہید نے انہی خطرات کی وجہ سے 4 ماہ قبل سروس سے قبل از وقت ریٹا ئرمنٹ لی تھی شہید نے سوگواران میں ایک بیوہ اور چار بچے چھوڑے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں