ڈیرہ اسماعیل خان،اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ،رشتے داروںکے گھر تقریب میں شرکت کیلئے آنیوالا راہگیر بچہ زخمی

بدھ 6 مارچ 2019 21:34

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) نورآباد شیخ یوسف میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق جب کہ رشتے داروںکے گھر تقریب میں شرکت کے لیے آنے والا راہگیر بچہ زخمی ہوگیا‘تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدودمیں اراضی کے تنازعہ پر تین ملزمان کی فائرنگ سے عبدالوحیدمروت ولدفیض اللہ سکنہ ٹانک حال کرایہ دار نور آبادشیخ یوسف شدید زخمی ہوگیا جب کہ تقریب میں شرکت کے لیے اپنے رشتے داروں سے ملنے کے لیے آنا والاراہگیر بچہ افنان بنوچی ولدمحمدعلی شاہ سکنہ نواب بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوا ۔

عبدالوحید مروت کوریسکیو1122کی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیاجارہاتھا کہ اس نے راستے میں دم توڑدیا۔ تھانہ صدرمیں مقتول کے بھائی نذر خان مروت نے اس واقعے کی دعویداری اپنے مخالفین غازی مرجانی مروت ولد محمدجان مروت ، سخی مرجان ولد عبدالمنان مروت اورنقیب اللہ مروت ولد سخی مرجان ساکنائے وانڈادوست محمدشاہ ضلع ٹانک پر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں