ڈیرہ اسماعیل خان : ہولی تقریبات جوش و خروش ، سادگی کے ساتھ منائیں گئیں

تقریبات کے اختتام پر پاکستان کی ترقی خوشحالی اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

جمعرات 21 مارچ 2019 23:20

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں ہندو برادری نے ہولی کی تقریبات جوش و خروش اور سادگی کے ساتھ منائیں اس موقع پر پنڈت آر سی شرما سابق ایم پی اے کشور کمار اشوک کمار۔ممبر تحصیل کونسل ڈیرہ ڈاکٹر ارشد غوری۔ پنڈت راجوکمار ۔ درپن کمار ۔مکیش کمار کے علاوہ ہندو برادری کی بڑی تعداد شریک تھی ہولی کے موقع پر انہوں نے ایک دوسرے پر رنگ پھینکے اور مختلف علاقائی اور روایتی گانوں پر ڈانس کیا دھمال ڈالیں اور ایک دوسرے کے گھروں میں جاکر ایک دوسرے کو ہولی کی مبارکباد پیش کی ہولی کی تقریبات کے اختتام پر پاکستان کی ترقی خوشحالی اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امن بھائی چارے کی خصوصی دعا مانگی گئی ہولی کے اختتام پر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد ڈیرہ اسماعیل خان پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ہولی کے موقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے تھے ہندو برادری نے انتظامات پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اس تقریب میں شامل ہونے پر دیگر مذاہب کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہندو رہنماں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی وجہ سے ڈیرہ اسمعل خان کی ہندو برادری نے ہولی کی تقریبات سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا تھا ہم نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کی برابر کے شریک ہیںہولی کے تہوار پر خصوصی طور پر ڈانڈیا کھیل بھی کھیلا گیا ۔

(جاری ہے)

اس ڈانڈیا کھیل میں نوجوان لڑکے اورلڑکیاں حصہ لیتی ہیں ۔ہندوبرادری نے رات کو ہولکا ،ہولی ،جلائی اور خصوصی پوجا پاٹ کیا ۔ہندو پنڈت کے مطابق ہولی منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اس دن غموں کو جلاتے ہیں اور خوشیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں