یوم پاکستان تجدید عہدوفاکا دن ہے، بڑی قربانیوں کے بعد ہمیں اپنا پیاراوطن حاصل ہوا،جاویدخان مروت

پاک فوج کے زیراہتمام تقریب کاانعقادلائق تحسین ہے، سکولوں کے طلباء نے ملی نغموں ، خاکوں اورٹیبلوکے ذریعے ملکی تاریخ پر خوبصورتی سے روشنی ڈالی ہے ، کمشنر ڈیرہ

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:45

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) کمشنر ڈیرہ جاویدخان مروت نے کہاہے کہ یوم پاکستان 23مارچ کا دن تجدید عہدوفاکا دن ہے ۔ بڑی قربانیوں اورمحنتوں کے بعد ہمیں اپنا پیاراپاکستان حاصل ہوا۔ اس سفرکے لیے بہت مشکلات پیش آئیں اور دکھ اورقربانی دی گئی۔پاک فوج کے زیراہتمام اس تقریب کاانعقادلائق تحسین ہے جس میں سکولوں کے طلباء نے ملی نغموں ، خاکوں اورٹیبلوکے ذریعے ملکی تاریخ پر خوبصورتی سے روشنی ڈالی ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیفٹیننٹ عاطف شہید پارک میں یوم پاکستان کے حوالے سے پاک فوج کے زیراہتمام منعقدہ ایک پروقار تقریب میں مہما ن خصوصی کی حیثیت میں کیا۔ اس موقع پراسٹیشن کمانڈربریگیڈئیررائوعمران سرتاج ،آرپی اوکیپٹن(ر)فیروزشاہ ،ڈی سی برکت اللہ مروت ،ڈی پی اوسلیم ریاض ،وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹراعجازاحمد،اے سی ڈیرہ کیپٹن(ر)عون حیدرگوندل ،ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122عرفان اللہ مروت ،سابق ایم پی اے عبدالحلیم قصوریہ ،ضلع ممبر حنیف پیپاایڈوکیٹ ،سید نثارعلی زیدی ،انجمن تاجران کینٹ ایریا کے صدر چوہدری جمیل احمد،آرمی پبلک سکول قلعہ اقبال گڑھ کے پرنسپل گروپ کیپٹن بشیراحمدچوہدری سمیت سکولوں کے طلباء ،معززین علاقہ ودیگرنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن(ر)فیروزشاہ نے پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پرآرمی پبلک سکول قلعہ اقبال گڑھ اورپاسبان سمیت گلوبل مونسٹیوری اورگلوبل سسٹم کے طلباء نے ملی نغمے ، خاکے اورٹیبلو پیش کیے جن کو بہت پسند کیاگیا اورلوگوں نے خوب داد دی ۔ تقریب کے آخرمیں کمشنر ڈیرہ نے بچوں میں اسناد بھی تقسیم کیں ۔ تقریب سے کمشنر ڈیرہ جاویدخان مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کاکٹھن سفرطے کیا ہے اورقیام امن کے سلسلے میں پاک فوج ، پولیس ، لاء فورسنگ ایجنسیزاورعوام نے قربانیاں دی ہیں ۔اب ہمارااگلاسفرخوشحالی کاسفرہے ۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کامان رکھتی ہیں ۔ہم شہداء کے خون کے مقروض ہیں ۔ اس قرض کو ہم اتاریں گے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں