ڈیر ہ اسماعیل خان ،زڑکنی علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کاآپریشن

دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ٹی ٹی پی کے دودہشت گرد ہلاک ‘دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ برآمد

منگل 26 مارچ 2019 18:05

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) زڑکنی علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کاآپریشن ‘دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ٹی ٹی پی کے دودہشت گرد ہلاک ‘دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زڑکنی کے علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ٹی ٹی پی کے دودہشت گرد عبدالرحمان عرف عبدواورفرمان عرف ثاقب مارے گئے ۔ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بموں سمیت دیگراسلحہ برآمدکرلیا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد پولیس کو ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگرواقعات میں مطلوب تھے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں