ڈیرہ اسماعیل خان،خانہ بدوشوں کے بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے بغیر ڈیرہ شہر میں داخل ہونے پر پابندی عائد

بدھ اپریل 16:44

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 نافذ ،خانہ بدوشوں کے بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے بغیر ان کے ڈیرہ شہر میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ برکت اللہ مروت نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے نہ پلانے والے خانہ بدوشوں کے ڈیرہ اسماعیل خان شہر میںداخل ہونے پرپابندی عائد کرتے ہوئے ایک ماہ کے لئے دفعہ144 نافذ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی ڈیرہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پولیو کے سدباب کے سلسلے میں کام کرنے والی پولیو ٹیموں کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف علاقوں سے آنے والے خانہ بدوشوں کی وجہ سے پولیو کے مرض کے دوبارہ پیداہونے کا اندیشہ ہے کیوں کہ اکثرخانہ بدوش اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلاتے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے لہذا خانہ بدوش اپنے بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کی صورت میں شہر کے اندر داخل ہو سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments