ڈیرہ اسماعیل خان،132KVگرڈاسٹیشن مرمت کے سلسلے میں 18اپریل کو 7گھنٹے کیلئے 8فیڈرز پربجلی بندرہے گی ،اعلامیہ

بدھ 17 اپریل 2019 19:59

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) 132KVگرڈاسٹیشن میں مرمت کے سلسلے میں 18اپریل2019کو مرمت کے سلسلے میں صبح8بجے سے 3بجے دوپہرتک 7گھنٹے کیلئے 8فیڈرز پربجلی بندرہنے کا اعلامیہ جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریذیڈنٹ انجینئر پیسکو 132KVگرڈاسٹیشن ڈیرہ اسماعیل خان ظفراقبال کے جاری اعلامئے کے مطابق 18اپریل2019کو132KVگرڈاسٹیشن میں مرمت کے سلسلے میں صبح8بجے سے 3بجے دوپہرتک 7گھنٹے کے لیے بجلی بندرہے گی جس سے ٹی ٹی مل فیڈر، سٹی ون وٹو فیڈر،ڈگری کالج فیڈر،قیوم نگرفیڈر،ڈی ڈی اے فیڈر،ریڈیوپاکستان فیڈراورباران آباد فیڈر متاثرہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں