پولیو اورسٹیشن کے حوالے سے مشن ہسپتال ڈیرہ میں تقریب کا انعقاد

جمعرات اپریل 18:57

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں سٹی یوسیvi اوریوسی v میں پولیو اورسٹیشن کے حوالے سے مشن ہسپتال ڈیرہ میں تقریب کا انعقادکیاگیاجس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والیا فاد نیش رکت کی ۔ تقریب میں ڈی ایچ او ڈاکٹرطارق مسعود میانخیل ، ایل ایچ ڈبلیو پروگرام ڈاکٹرسید محمد ، پی ای آئی کارڈنیٹرڈاکٹراحسان بھٹنی ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹرشاد ، یوپیک انچارج یوسی فور زاہد محمود،یوپیک انچارج فائیومس جمیلہ کے علاوہ کامسیٹ سٹاف ،ڈبلیو ایچ او سٹاف کے علاوہ تمام ایل ایچ ویز اورایل ایچ اوسٹاف بھی موجودتھا۔

اس پروگرام میں تحصیل ممبرراجہ شوکت علی نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ایک خطرناک وائر س ہے جس کا تدارک کرنے کے لیے ہرماہ باقاعدگی سے انسداد پولیو مہم کا انعقادکیاجارہاہے تاکہ معاشرے سے مکمل طورپر اس کا قلع قمع کیاجاسکے اس مقصد کے لیے ڈویژنل ٹاسک فورس برائے پولیو بھی بنائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

لوگوں میں پولیووائرس کی افادیت سے متعلق شعور اجاگرکرنے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جب کہ مہم کی راہ میں چند مشکلات درپیش ہیں جنہیں کیمونٹی کے تعاون سے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

مہم کو موثراورکامیاب طریقے سے چلانے کے لیے تمام کوششیں برائے کار لائی جارہی ہیں ۔ اس موقع پربتایاگیاکہ رواں پولیومہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں 5لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف پوراکیاجائے گا۔پولیو مہم کے دوران اورمعاشرے کے تمام ا فراد کو کرداراداکرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب کرانے میں مددگارثابت ہوناچاہیے تاکہ کوئی پانچ سال تک کی عمرکابچہ انسداد پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے ۔ پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے انتظامات کوبھی بہتربنانے کا عزم کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments