ایمبولینس کی ٹکر سے زخمی ساٹھ سالہ راہگیر دم توڑ گیا

جمعہ 19 اپریل 2019 19:11

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) توپانوالہ چوک کے قریب ایمبولینس کی ٹکر سے زخمی ساٹھ سالہ راہگیر ملتان جاتے ہوئے چوک اعظم کے قریب راستے میں ہی دم توڑ گیا ،متوفی کی لاش آبائی شہر لاہور روانہ کردی گئی ،متوفی لکی سیمنٹ فیکٹری کا ریٹائرڈ ملازم نکلا ۔تھانہ کینٹ کی حدود سرکلر روڈ توپانوالہ چوک ہمدرد سٹی سٹور کے قریب تیز رفتار ایمبولینس ساٹھ سالہ راہگیر امتیاز احدولد عبدالرشید سکنہ ملتان روڈ لاہور کے ساتھ ٹکراگئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔

اس دوران ڈرائیور ایمبولینس سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔زخمی کو اپنی مدد آپ کے تحت وہاں موجود کارسوار احسان اللہ سکنہ کیلانی ٹائون نامی نوجوان سمیت دیگر لوگوں نے کار میں ہسپتال منتقل کیالیکن اس کے سر ،ناک ،منہ اور کانوں سے خون جاری ہونے کے باعث اسے انتہائی تشویشناک حالت میں ملتان ریفرکیاگیا لیکن وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چوک اعظم کے قریب راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے باعث آبائی شہر لاہور روانہ کردی گئی ۔ پولیس نے احسان اللہ کنڈی نامی نوجوان کی رپورٹ پر ایمبولینس کے ڈرائیور کے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج اسے گرفتارکرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق متوفی لکی سمیٹ فیکٹری کا ریٹائرڈ ملازم تھا ۔وہ اب کسی کام کے سلسلے میں ڈیرہ آیا ہوا تھا اورلکی سیمنٹ فیکٹری میں ہی رہائش پزیر تھا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں