ڈیرہ اسماعیل خان، 30سالہ ذہنی توازن ٹھیک نہ رکھنے والی خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:08

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء)پہاڑپور کے قریب سی آربی سی نہرمیں 30سالہ ذہنی توازن ٹھیک نہ رکھنے والی خاتون نے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔ریسکیو1122کی واٹرریسکیوٹیم نے نعش ریکورکرکے لواحقین کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے میڈیاکوارڈنیٹر قاضی اعزازمحمود کی جاری رپورٹ کے مطابق پہاڑ پور کے قریب سی آربی سی نہر میںذہنی توازن ٹھیک نہ ہونیوالی 30سالہ خاتون جس کا نام مرازاقہ بی بی تھا نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ واقعے کی اطلاع پرریسکیو1122کی واٹرریسکیوٹیم نے فوراًموقع پر پہنچ کرچارگھنٹے آپریشن کے بعدخاتون کی نعش کونہر سے ریکور کرکے لواحقین کے حوالے کردیاجس پر عوامی حلقوں نے ریسکیو1122 سروس کی کارکردگی کو سراہا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں