ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈاکٹر ز کی شدید کمی ،علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا

پیر 22 اپریل 2019 17:21

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈاکٹر ز کی شدید کمی کا سامنا ،مریضوں سمیت پولیو ڈیوٹیوں میں مشکلات کا سامنا ،حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھرکے مختلف ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈاکٹرز کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 140ڈاکٹرز کی پوسٹوں پر اس وقت صرف 70ڈاکٹرزضلع بھر میں کام کر رہے ہیں جن سے نہ صرف محکمہ صحت کی ڈیوٹی بلکہ پولیو وغیرہ کی ڈیوٹی بھی لی جاتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کی بجائے یہاں سے مزید پچیس ڈاکٹر کو تبدیل کردیا ہے جس سے ضلع بھر میں ڈاکٹرز کا شدید بحران پیدا ہوگیا ۔ تبدیل ہونے والوں میں 11ڈاکٹرز صرف ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں ہیں ۔ عوامی حلقوں نے سیکرٹری صحت سے تبدیل ہونے والے ڈاکٹرز کے تبادلے منسوخ کرنے اور یہاں پرڈاکٹرز کی کمی کو پوراکرنے سمیت مزید اضافی ڈاکٹرز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں