گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافے کے ساتھ گیسڑو کی وباء پھیلنے لگی

پیر 22 اپریل 2019 17:24

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافے کے ساتھ بڑوں بچوں میں گیسڑو کی وباء پھیلنے لگی۔ شہریوںنے ہسپتالوں کا رخ اختیار کرنا شروع کر دیا، طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موسم گرما میں عموماًبچوں کو گرمی کے دانے نکلتے ہیں لیکن اگر گزشتہ سال کی طرح گرمی پڑی تو بچوں کو گرمی دانوں کے ساتھ انفیکشن اور جلدی امراض بھی ہو سکتے ہیں ، ان سے بچنے کیلئے والدین کو چاہیے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، اور نہلانے کے بعد جراثیم کش محلول کے ایک دو قطرے پانی میں ڈال کر جسم پر بہا دیں ، بچوں کو باریک لباس پہنایا جائے ، نوزائیدہ بچوں کو زیادہ کپڑوں میں نہ لپیٹا جائے ، گرمی دانے اور جلدی امراض ٹھیک نہ ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے کیونکہ اس کا علاج نہ کروانے سے بچوں کے گردے متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے ، کولڈ ڈرنکس اور بازاری مشروبات استعمال نہ کئے جائیں ، گھر کا تازہ کھانا اور دیسی مشروبات استعمال کئے جائیں ، پکوڑوں اور کھانے کے لئے معیاری تیل استعمال کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ بچوں کو دھوپ میں کھیلنے سے بھی روکا جائے کیونکہ لولگنے سے بچے بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

والدین کو چاہیے کہ پانی ابال کر استعمال کریں تاکہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں