ڈیرہ اسماعیل خان، جعلی چیک دینے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج

منگل 23 اپریل 2019 18:55

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) کینٹ پولیس نے شہری کو دوکروڑ روپے سے زائد مالیت کے جعلی اور بوگس دوعدد چیک دینے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سائوتھ وزیر ستان حال چاہ دلدار والا ڈیرہ کے رہائشی محمد نور ولد زوالگیر خان وزیر کی رپورٹ پر بابت دوستانہ تعلقات اور کاروباری لین دین کے عوض دو کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے کے دو عدد چیک دینے کے الزام میں ملزم فہیم اللہ ولد سفیر اللہ بنوچی سکنہ میلہ پارک بنوں کے خلاف جعلی چیک کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں