ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس شہداء کی قربانیوں کوکبھی نہیں بھولیں گے، آر پی او

منگل 23 اپریل 2019 18:55

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن(ر)فیروزشاہ نے کہاہے کہ پولیس شہداء کی قربانیوں کوکبھی نہیں بھولیں گے ۔ شہداء نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کی۔پولیس شہداء کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقادایک احسن اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفترمیں پولیس شہداء کرکٹ ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران کیاجس کی قیادت محمدظفر ،حافظ محمدعادل،علی خاکوانی اورفخر زمان نے کی ۔

اس موقع پرٹورنامنٹ کمیٹی نے آرپی او ڈیرہ کوٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے آگاہی دی ۔ ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن(ر)فیروزشاہ نے کہاکہ دہشت گردی کی وجہ سے علاقے کی رونقیں ماند پڑی تھیں لیکن پولیس اوردیگرسیکورٹی اداروں کی قربانیوں کی بدولت آج اس خطے میں رونقیں بحال ہورہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں