ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام لوڈشیڈنگ‘ناجائزجرمانوںاوراووربلنگ کے عذاب میںمبتلا

بدھ 24 اپریل 2019 19:15

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان اورٹانک میںپیسکوواپڈاکے مظالم عروج پرپہنچ گئے ہیں۔پیسکوبنوںسرکل کی وجہ سے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام لوڈشیڈنگ‘ناجائزجرمانوںاوراووربلنگ کے عذاب میںمبتلاہوچکے ہیں۔ دوہرے عذاب میں مبتلا صارفین کا کہنا ہے کہ منتخب عوامی نمائندوںنے پیسکوبنوںسرکل کی بجائے پیسکوڈیرہ سرکل کے قیام کیلئے کوئی کوششیںنہیںکیں۔

ان منتخب نمائندوںکوصرف اقتدارکے ایوانوںکی فکررہتی ہے۔ووٹ لیکرعوام کے مسائل کوبھول جاتے ہیں۔پیسکوڈیرہ سرکل کے قیام کیلئے تمام قوائدوضوابط مکمل ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان کے دوڈویژن پیسکوسٹی ڈویژن اورپیسکورورل ڈویژن جبکہ ٹانک کے پیسکوواپڈاڈویژن پرمشتمل تین ڈویژن مکمل ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پرایک پیسکوڈیرہ سرکل قائم ہوسکتاہے۔صارفین کی تعدادبھی زیادہ ہوچکی ہے۔

ماضی میںڈیرہ اسماعیل خان سرکل کے قیام کیلئے اعلانات بھی ہوچکے ہیںلیکن اس پرکوئی عملدرآمدنہیںہوا۔اگرپیسکوڈیرہ سرکل کاقیام مکمل ہوجاتاہے توڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کوبنوںجانے کی بجائے ڈیرہ اسماعیل خان میںہی انکے مسائل حل ہونگے۔لوڈشیڈنگ‘ناجائزجرمانوںاوراووربلنگ سے بھی نجات ملے گی ۔ایس ای آفس‘ڈی سی ایم آفس‘کمپوٹرآفس اورایم این ٹی لیبارٹری بھی ڈیرہ اسماعیل خان میںقائم ہوجائیگی۔

اس سے لوگوںکے مسائل انکے گھروںکی دہلیزپرحل ہوسکیںگے اورلوگوںکوروزگارمہیاہوگا۔صارفین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اوروفاقی وزیرعلی امین خان گنڈ ہ پور سے مطالبہ کیاہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کے دیرینہ مطالبے پرڈیرہ اسماعیل خان اورٹانک کوپیسکوبنوںسرکل کی بجائے پیسکوڈیرہ اسماعیل خان سرکل کافوری قیام عمل میںلایاجائے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں