اے پی تمام سرکاری صوبائی محکمے عوام کی خدمت کواپناشعار بنائیں ،ڈپٹی کمشنرڈیرہ محمدعمیر

جمعرات 25 اپریل 2019 17:52

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنرڈیرہ محمدعمیرنے کہاہے کہ تمام سرکاری صوبائی محکمے عوام کی خدمت کواپناشعار بنائیں ۔عوام سے رابطے میں رہیں اوران کے مسائل فوری حل کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلع بھر کے تمام سرکاری صوبائی محکموں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعالم محسود اوراسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن(ر)عون حیدرگوندل بھی موجودتھے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیر نے کہاکہ صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام سرکاری ملازمین عوام کی خدمت کریں گے اورعوام کے جائز مسائل کے حل کے لیے کوئی کوتاہی نہ کریں ۔ تمام سرکاری ملازمین بغیراجازت اپنے دفاترکونہ چھوڑیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں