قیام امن کے لیے علماء کرام کاکرداراہمیت کا حامل ہے ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ

پیر 20 مئی 2019 15:23

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیرنے کہاہے کہ قیام امن کے لیے علماء کرام کاکرداراہمیت کا حامل ہے ۔ علماء کرام معاشرے میں امن وبھائی چارے کا درس دیں ۔ فرقہ واریت اوردہشت گردی کے حوالے سے علماء کرام عوام میں یگانگت اوربھاری چارے کے فروغ کاکرداراداکریں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنے دفترمیں اہل سنت اوراہل تشیع کے علماء کرام کے وفدسے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسلیم ریاض ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن(ر)عون حیدرگوندل ،سابق ایم پی اے حاجی عبدالحلیم قصوریہ ، حاجی اللہ بخش سپل ، راجہ اخترعلی ،ضلع ممبر حنیف پیپاایڈوکیٹ ،سید فیاض حسین شاہ سمیت دیگراکابرین موجودتھے ۔ اس موقع پردونوں اطراف کے اکابرین نے ضلعی انتظامیہ اورپولیس کو قیام امن کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیر نے کہاکہ اسلام امن کا درس دیتاہے ۔ دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے جہاں حکومتی ادارے اپناکرداراداکررہے ہیں وہاں علماء کرام بھی مثبت پیغام کے ذریعے امن کے قیام میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں