ڈیرہ اسماعیل خان،چنگ چی اور موٹرسائیکل میں تصادم ،موٹرسائیکل سوار دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی

منگل 21 مئی 2019 17:25

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) یرہ درابن روڈ کوٹلہ سیداں کے قریب چنگ چی اور موٹرسائیکل میں تصادم ،موٹرسائیکل سوار دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں چنگ چی رکشوں کے حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے ۔ڈیرہ درابن روڈ کوٹلہ سیداں کے قریب تیز رفتار چنگ چی اورموٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو خواتین سمیت تین افراد ساکنان آڑہ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں