ڈیرہ اسماعیل خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز دریائے سندھ کے قریب ٹھیکیدار کے تیس لاکھ روپے مالیت کے مچھلی کے بچی( پونگی) اٹھاکر لے گیا

منگل 21 مئی 2019 17:25

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز دریائے سندھ کے قریب ٹھیکیدار کے تیس لاکھ روپے مالیت کے مچھلی کے بچی( پونگی) زبردستی اٹھاکر لے گیا دریائے سندھ مچھلی کے ٹھیکیدار خواتین اور بچوں کے ہمراہ اسسٹنٹ دائریکٹر فشریز ڈیرہ کی غنڈی گردی ،بلیک میلنگ اور زیادتیوں کے خلاف سڑکوں پر آگئے،ڈیرہ پریس کلب کے باہر مردوخواتین اور بچوں کا اے ڈی فشریز اور اس کے سٹاف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ونعرہ بازی ، حکومت سے انصاف فراہم کرنے اور تمام کرپٹ فشریز سٹاف کو معطل کرنے کا مطالبہ ،دریائے سندھ میں مچھلی کا ٹھیکہ حاصل کرنے والے ٹھیکیدار اور آل پاکستان فشریز فوک فورم کے صدر غلام رسول سندھی اور جنرل سیکرٹری زاہد انور بلوچ کی قیادت میں ڈیرہ پریس کلب کے باہر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ڈیرہ راست باز خان ،انسپکٹر فشری ملازم حسین ،ہیڈواچر غلام رسول اور شاہ نواز کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور انکے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے اے ڈی سمیت تمام کرپٹ سٹاف کی فوری معطلی اور ان کے خلاف انکوائری کرکے انہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا ۔ان کا کہناتھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ ڈیرہ پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال احتجاجی کیمپ لگانے پر مجبور ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل علاقہ غفارے والی ٹی شیخ راجو کے قریب وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ آیا اور غیر سرکاری جگہ پر پانی میں چھوڑے گئے ہمارے مچھلی کے بچے ( پونگے ) جن کی مالیت تیس لاکھ روپے ہے زبردستی اٹھاکر لے گیا جس کے خلاف تھانہ یونیورسٹی میں درخواست بھی دے دی گئی ہے لیکن پولیس نے ابھی تک اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ۔

اس کا کہناتھا کہ اگر اے ڈی فشریز کو اور اس کے سٹاف کے خلاف کاروائی نہ کی گئی اور انہیں انصاف نہ ملاتو وہ ڈیرہ پریس کلب کے باہر خواتین اور بچوں کے ہمراہ بھوک ہڑتال کیمپ لگانے پر مجبور ہوں گے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں