ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام یتیم و نادار بچوں کو طعام و رہائش فراہم کرنے کیلئے قائم شیلٹر ہوم کا دورہ

بدھ 22 مئی 2019 19:22

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نور عالم خان محسو د نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ادارہ بحالی برائے گونگے ، بہرے بچے اور یتیم و نادار بچوں کو طعام و رہائش فراہم کرنے کیلئے قائم شیلٹر ہوم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ سماجی بہبود کے افسران اور دونوں اداروں کے انچارج بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ادارہ بحالی برائے گونگے ،بہرے بچے اور یتیم و نادار بچوں کیلئے قائم شیلٹر ہوم میں داخل بچوں کو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات و دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران دونوں اداروں کی صفائی ستھرائی، کھانے پینے کی فراہمی کی سہولیات، کچن کا انتظام ، ادویات و دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کو چیک کیا اور افسران کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ حکومت کی طرف سے فلاحی اداروں میں داخل بچوں کو ضروری سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں۔ قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نور عالم خان محسود نے نشے کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز کا بھی دورہ کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں