ڈیرہ اسماعیل خان،چیف ڈرگ انسپکٹر کے ڈیرہ شہراور سرکلر روڈ سمیت ہسپتال روڈ پر واقع مختلف میڈیکل سنٹر ز پر چھاپے

جمعرات 23 مئی 2019 17:04

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) چیف ڈرگ انسپکٹر اورنگزیب چوہدری کے ڈیرہ شہراور سرکلر روڈ سمیت ہسپتال روڈ پر واقع مختلف میڈیکل سنٹر ز پر چھاپے ،متعدد دوافروشوں کے ڈرگ لائسنس ایکسپائر ہونے پر رضاکارانہ طور پر ان کے سٹور بند کرادیئے ،دوافروشوں کو لائسنس کے حصول تک میڈیکل سٹور بند رکھنے کی ہدایت ،چیف ڈرگ انسپکٹرڈیرہ نے گزشتہ روڈ ڈیرہ شہر ،سرکلر روڈ اور ہسپتال روڈ پر واقع مختلف میڈیکل سنٹرزپر چھاپے مارے اور وہاں موجود متعدد میڈیکل سٹوروں کے لائسنس ایکسپائر ہونے پر ان کے میڈیکل سٹور رضاکارانہ طور پر بند کرادیئے اور دوافروشوں کوڈرگ لائسنس کی تجدید تک اپنی دکانیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔

چیف ڈرگ انسپکٹر نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے دوافروشوں کے ساتھ خصوصی گفتگوکے دوران ڈیرہ شہر سمیت تمام دوافروشوں پر زور دیا کہ وہ ڈرگ ایکٹ کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے اپنی دکانوں کے سامنے شیشے لگوائیں ۔

(جاری ہے)

کوالیفائیڈ پرسن کی حاضری کو یقینی بنانے کے علاوہ دکان میں فریج اورٹمپریچر میٹرموجودگی بھی لازمی رکھیں ۔ان کا کہناتھا کہ جن دوافروشوں کے ڈرگ لائسنس زائد المیعاد ہوچکے ہیں وہ فوری طور پر ان کی تجدید کروائیں ۔

ڈرگ لائسنس کے بغیر ادویات کا کاروبار رضاکارانہ طور پر بند کردیں ورنہ ڈرگ ایکٹ کے تحت ان کی دکانیں مکمل سیل کی جائیں گی ۔انہوںنے دوافروشوں پر زور دیا کہ وہ ڈاکٹری نسخے کے عین مطابق ادویات مریضوں کو فراہم کریں اور ادویات کی مقررہ کردہ قیمت سے زائدرقم ہر گز وصو ل نہ کریںانہوں نے کہا کہ دوافروش اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنا کاروبار سنت کے مطابق کریں تاکہ دنیااور آخرت میں ان کی نجات کا ذریعہ بنے ۔

انہوںنے کہا کہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور روگردانی کرنے والے دوافروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس موقع پر پی سی ڈی اے کے صوبائی سینئر وائس چیئر مین لطیف الرحمیں ،عبدالمنان خان گنڈہ پور نے اپنی طرف سے انہیں مکمل تعاون وحمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جناح میڈیکل سنٹر میں موجود تمام دوافروش ڈرگٹ ایکٹ کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر اپنی تمام دکانوں کے باہر شیشے نصب کروالیں گے جبکہ کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔انہوںنے ڈرگ لائسنس کے لئے کوالیفائیڈ پرسن کے حصول میں مشکلات کے بیش نظر ان سے چند ماہ کی مہلت طلب کی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں