ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا 20مختلف تعلیمی اداروں کادورہ، بنیادی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ

ہفتہ 25 مئی 2019 15:49

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنورعالم محسودکاتحصیل ڈیرہ اسماعیل خان کے 20مختلف تعلیمی اداروں کادورہ اورتعلیم کے فروغ کے لیے حکومت کی طرف سے فراہم کردہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ ،جائزے کے دوران تعلیمی اداروں میں فراہم کردہ سہولیات اورٹیچرزسمیت سٹاف کی حاضری تسلی بخش پائی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرڈیرہ محمدعمیرکی خصوصی ہدایت پرایڈیشنل کمشنر ڈیرہ نورعالم محسود نے تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان کے بیس تعلیمی اداروں کادورہ کیا۔ دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعالم محسود نے ٹیچرز اورسٹاف کی حاضری رجسٹرکوچیک کیااورطلبہ کے لیے پانی ، پنکھوں ،بجلی اورفرنیچروغیرہ کی سہولیات کو بھی چیک کیااسی طرح طلبہ کے لیے کلاس رومزکی جگہ کابھی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوںنے پیرنٹس ٹیچرزفنڈکابھی جائزہ لیا۔انہوںنے تمام تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کوتسلی بخش قراردیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں