ڈیرہ اسماعیل خان ،سوزوکی کیری ڈبے اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،تین افراد شدید زخمی

پیر 17 جون 2019 19:15

ڈیرہ اسماعیل خا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) سوزوکی کیری ڈبے اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،تین افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،تھانہ صدر کی حدود ڈیرہ چشمہ روڈ علاقہ بڈھانی کے قریب سوزوکی کیری ڈبہ اور چقندر سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں سوزوکی کیری میں سوار ڈرائیو رمنیر احمد ولد محمد نصیر ،محمد آصف ولد اعجاز اور مظہر جمال ولد خواجہ جمال ساکنان تونسہ شریف شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیا ہے جہاں پر تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں