ڈیرہ اسماعیل خان:گومل یونیورسٹی میں سمر سمسٹر کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

میٹنگ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرورچوہدری نے سمر سمسٹر شروع کرنے اور گومل یونیورسٹی کے نئے سمسٹر رولز بارے تفصیلی آگاہ کیا

پیر 17 جون 2019 21:53

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) گومل یونیورسٹی میں سمر سمسٹر کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے کی۔ اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی الحاج دلنواز خان سمیت ڈینز اور تمام شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔میٹنگ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرورچوہدری نے سمر سمسٹر شروع کرنے اور گومل یونیورسٹی کے نئے سمسٹر رولز بارے تفصیلی آگاہ کیا ۔

سمر سمسٹر میں وہ طلبا و طالبات جن کے کسی بھی سابقہ سمسٹر میں کوئی سبجیکٹ میں فیل ہو گئے ہیں وہ اپنے ان سبجیکٹ کی دوبارہ کلاسز ، اسائنمنٹ اور پرچے دیکر ان کو پاس کر سکتے ہیں ۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر بتایاکہ نئے سمسٹر رولز ہر شعبہ جات میں پہنچ چکے ہیں اور گومل یونیورسٹی کی ویب سائٹس پر بھی میسر ہیں۔

(جاری ہے)

تاکہ کوئی بھی استادیا طلبہ اس کو پڑھ اور سمجھ سکے۔

پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں ایچ ایس سی کے قوانین کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بہترین سمسٹر سسٹم رائج ہو چکا ہے۔ گومل یونیورسٹی میں تمام امور ایکٹ اور سٹیچیوٹس کے مطابق ہو رہے ہیں۔گومل یونیورسٹی ایک قدیم درسگاہ ہے جس کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ میٹنگ کے اختتام پر ان ملازمین جن کے رشتہ دار وفات پاگئے ہیں انکے لئے ایصال ثواب کے لئے دعا مغفرت بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں