ڈیرہ اسماعیل خان، لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام

منگل 18 جون 2019 16:56

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) پولیس لاکھوں روپے مالیت کے غیر قانونی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بنادی۔ ٹائون پولیس نے کھتی چیک پوسٹ پرٹرک کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کاسات ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکرکے ڈرائیور کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ٹائون پولیس نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کھتی چیک پوسٹ پرمشکوک ٹرک کو روکا اور دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کاسات ہزار لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرلیاگیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور نعمت اللہ ولد خدائے نور سکنہ ژوب کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں