ڈیرہ اسماعیل خان، وزیر اعظم کی ادویات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد بھی قیمتیں کم نہ ہوئیں، شہری سراپا احتجاج

منگل 18 جون 2019 16:56

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد انسولین کی قیمت میں انتہائی اضافہ، وزیر اعظم کی ادویات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد بھی قیمتیں کم نہ ہوئیں جس پر شہری سراپا احتجاج، وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق 2 ماہ قبل اکثر کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے مختلف بیماریوں میں مبتلا مرد و خواتین کو پریشان کر کے ان کے گھریلو بجٹ کو متاثر کیا، عوام نے قیمتوں میں اضافے پر بہت واویلا کیا جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اضافے کا نوٹس لیکر قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، لیکن اس کے باوجود قیمتوں میں کمی پر عملدرآمد نہ ہو سکا، گزشتہ روز انسولین کی قیمت 6 سو 60 روپے سے بڑھاکر 8 سو50 روپے کر دی گئی حالانکہ اس سے قبل 550 روپے سے 660 روپے کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انسولین کی قیمتیں بڑھنے سے شوگر کے مریض بری طرح متاثر ہوئے ہیںاور شوگر کے مریضوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسولین 660 روپے میں خریدنے کے لئے مشکلات کا شکار تھے اور اب 850 روپے کی قیمت ہونے سے انکی قوت خرید بالکل جواب دے گئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں بھی انسولین نہیں مل رہی جو پہلے آسانی سے ملتی تھی شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے اور ادویات سمیت انسولین کی قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں