ڈیرہ اسماعیل خان،ریجنل پولیس آفیسر سے سائوتھ وزیرستان پولیس کے افسران کی ملاقات

بدھ 19 جون 2019 16:51

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن(ر)فیروزشاہ سے سائوتھ وزیرستان پولیس کے افسران نے ملاقات کی، جس میں انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، ایس ایچ اوزاوراے ایس آئیزسمیت مشران شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران سائوتھ وزیرستان ودیگرملحقہ علاقہ جات میں پولیس کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی طورپرریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کو آگاہ کیا گیا اورمختلف اہم موضوعات پرگفتگوکی اورساتھ ہی ساتھ اپنی طرف سے یقین دہانی کرائی کہ ہم لوگ علاقہ میں امن وامان کی بحالی اورپورے علاقے میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں اوراپنے افسران بالاکے احکامات پر عمل درآمدکرتے ہوئے وزیرستان کے لوگوں کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے اوراپنے فرائض میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے ۔

ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن(ر)فیروزشاہ نے کہاکہ آپ لوگوں کے درپیش مسائل کوفوری طورپرہنگامی بنیادوں پر حل کریں اوروہ تمام مراعات اورسہولیات آپ کوفراہم کی جائیں گی جوکہ صوبہ بھر کی پولیس کو حاصل ہیں ۔وزیرستان پولیس کی کارکردگی کو بہتربنانے اورعلاقے میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے آپ کو ہرقسم کے وسائل بہت جلد فراہم کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں