ڈیرہ اسماعیل خان، انتقال پرملال

پیر 24 جون 2019 20:00

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ سلیم احمد قریشی بقضائے الٰہی وفات پاگئے ۔مرحوم ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد یاسین قریشی،ڈسٹرکٹ بار کے صدر اختر حسین قریشی ایڈوکیٹ ، کلیم احمد قریشی سٹور آفیسر گومل یونیورسٹی انعام الہی قریشی(نقاش)کے بڑے بھائی تھے ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ بروز سوموار 24 جون دن 10 بجے جامع مسجد کچہری ڈیرہ کے قریب ادا کی گئی جس میں پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ کی جسٹس جناب ایس ایم عتیق شاہ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یونس خان ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ،سینئر سول جج ،سول ججز اور ہائی کورٹ و ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کے علاوہ ڈیرہ پریس کلب کے ممبران ،ڈیرہ کی صحافی برداری ،سیاسی ،سماجی ،مذہبی شخصیات ،عمائدین شہر اور ان نے عزیز اقار ب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

شرکاء کے مرحوم کی مغفرت ان کے بلندی درجات اور لواحقین کے صبروجمیل کی دعاکی ۔ بعد ازاں مرحوم کو آبا ی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں