ڈیرہ اسماعیل خان، دوافروشوں کے مطالبات اورمشکلات کے فوری ازالہ کیلئے ڈرگ انسپکٹرز کو خصوصی ہدایت جاری کی جاچکی ہیں، ڈی جی ڈرگ کنٹرول فارمیسی

پیر 24 جون 2019 20:00

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) دوافروشوں کے تمام جائز مطالبات اورمشکلات کافوری ازالہ کرنے کے لیے صوبہ بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو خصوصی ہدایت جاری کی جاچکی ہیں ۔ا ن خیالات کااظہارڈائریکٹرجنرل ڈرگ کنٹرول فارمیسی ڈاکٹرمحمدسلیم خان نے پاکستان کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے صوبائی سینئر وائس چیئرمین لطیف الرحمان خان سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں عوام کو سستی معیاری ادویات کی فراہمی کے لیے فارمیسی ڈائریکٹریٹ کاقیام عمل میں لایاگیا ہے اورصوبہ بھر میں تمام ضلعی ڈویژن ہیڈکوارٹرمیں تعینات ڈرگ انسپکٹرکو چیکنگ کے دوران خصوصی اختیارات دیے گئے اورڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی کی جانچ پڑتال اوران کے کردار کو مزید فعال کیاگیا ۔انہوںنے دوافروشوں پر زوردیاکہ وہ ڈرگ ایکٹ کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے فارمیسی شاپ میں ادویات مناسب درجہ حرات پررکھٰں۔ روشنی دھوپ نمی سے محفوظ کریں۔ ڈاکٹری نسخے کے بغیر ادویات فروخت نہ کریں اورنہ ہی صارفین سے زائد رقم حاصل کریں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں