ڈیرہ اسماعیل خان، بجلی بلوں کی قسطیں بنداورناجائز جرمانوں کی معافی کے کیسزروک دیے گئے، متاثرین کا احتجاج

پیر 24 جون 2019 20:00

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) جون کے مہینے میں معاشی طورپر بدحال غریب عوام کے لیے پیسکو واپڈا کے د ونوں رورل ڈویژن اورسٹی ڈویژن نے عوام کے لیے جینے کا حق بھی چھین لیاہے ۔ پیسکو صارفین بجلی کے بلوں کی اقساط کے لیے دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہیںلیکن پیسکوحکام نے اقساط بندکردی ہیً دوسری طرف پیسکو نے صارفین نے ناجائزجرمانوں کی معافی کے کیسز کو حل کرنا بندکردیاجس کی وجہ سے بجلی کے صارفین سخت ذہنی کوفت کا شکارہوچکے ہیں ۔

مرکزی انجمن تاجران کاہنگامی اجلاس صدرراجہ اخترعلی منعقدہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سہیل احمد اعطمی، حاجی محمدرمجا، چوہدری جمیل احمد ، عبدالقدوس اعوان ، حاجی امان للہ ، حاجی اشرف ، حاجی محمدنواز ، چوہدری جاوید اختر، جنابات محسود سمیت دیگرتاجررہنمائوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پیسکو واپڈا ڈیرہ کی جانب سے بجلی کے بلوں کی اقساط اورناجائز جرماوں کے کیسز نہ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقے میں پیسکو کے اس اقدام سے جرائم میں اضافہ ہوسکتاہے ۔ منتخب نمائندے اس مسئلے کو فی الفور حل کروائیں بصورت دیگر مرکزی انجمن تاجران واپڈادفترکاگھیرائوکرے گی اوراحتجاج کابھی حق محفوظ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں