ڈیرہ اسماعیل خان، زمینداروں کیلئے مختلف تربیتی پروگراموں کا انعقاد

پیر 24 جون 2019 20:01

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ڈائریکٹر جنرل آن فارم واٹر منیجمنٹ خیبر پختونخوا محمد خورشید آفریدی کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایچ آر ڈی آن فارم واٹر منیجمنٹ ٹریننگ سنٹر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عظیم خان کے زیر انتظام ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیلوں میں زمینداروں کیلئے مختلف تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے۔

تربیت دہندگان میں ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ٹریننگ سنٹر زاہد الله وزیر اور شاہد نواز شامل تھے۔آن فارم واٹر منیجمنٹ ٹریننگ سنٹر ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈائریکٹر ایچ آر ڈی محمد عظیم خان نے بتایا کہ واٹر منیجمنٹ تربیتی مرکز ڈیرہ اسماعیل خان کے زمینداروں کی فلاح و بہبود کیلئے تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرتا رہتا ہے اور حال ہی میں اسی پروگرام کے تحت ڈھکی،کوٹ جائی، سندیلے والا تحصیل پہاڑپور اور جٹہ، نائیویلہ تحصیل پروآ میں زمینداروں کی تربیت کیلئے پروگرام منعقد کیے گئے جن میں فصلوں کو مناسب مقدار میں آبپاش کرنے، پانی کو ضائع ہونے سے بچانے، زمین کو ہموار کرنے، کھالوں کی دیکھ بھال سے متعلق تربیت فراہم کی گئی جبکہ زیادہ سے زیادہ فی ایکڑ پیداوار حاصل کرنے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے حصول کی ضروت اور اہمیت پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینداروں سے ہماری درخواست ہے کہ پانی کو ضائع ہونے سے بچا کر ملک کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد بنیں کیونکہ جدید تحقیق کے مطابق تقریباً 35%پانی نالوں اور کھالوں میں ضائع ہو رہاہے صرف یہ پانی بچا کر ہم ہزاروں ایکڑ بنجر زمین کو آباد کر سکتے ہیں جس سے نہ صرف زمینداروں بلکہ ملکی معیشت میں بھی انقلاب برپا کیا جا سکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں