ڈیرہ اسماعیل خان، سیوریج کا نظام بند ہونے سے گلیاں، سڑکیں ندی نالوں کی منظر کشی کرنے لگے، شہریوں کا احتجاج

پیر 24 جون 2019 20:01

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ڈیرہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے نالوں کا گندہ پانی گلیوں پر جمع ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے اہل محلہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میونسپل کمیٹی کی جانب سے بروقت اقدامات نہ ہونے کا خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حسب سابق نالوں کی صفائی کی طرف کوئی توجہ نہ دینے کی وجہ سے چند منٹ ہونے والی بارش کے بعد کئی کئی گھنٹے نالیوں کا گندہ پانی گلیوں میں ندی نالوں کی طرح بہتا دکھائی دے رہا ہے، علاقہ مکین مجبوراً اسی پانی میں سے پیدل گزرنے پر مجبور ہوتے ہیں، شہریوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں