ڈیرہ اسماعیل خان،علاقہ درازندہ میں پہلے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے

بدھ 17 جولائی 2019 19:03

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) علاقہ درازندہ میں پہلے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر درازندہ سمیع اللہ خان نے تحصیل درازندہ سے آئے ہو ئے عمائدین سے گفتگو کے دوران بتایاکہ 20جولائی2019 کو درازندہ کی تاریخ میں پہلی بار الیکشن ہونے جارہے ہیں۔امن و امان کے حوالے سے سخت انتظامات کیے ہو ئے ہیں۔

تمام محکموں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔غیر حاضری پر کاروائی ہو گی۔درازندہ میں ہو نے والے عام انتخابات کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بذات خود الیکشن کی نگرانی کررہے ہیں۔33پولنگ سٹیشن قائم کیے ہیں۔179افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔2مردانہ،2زنانہ اور29مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

73بوتھ بنائے گئے ہیں۔

اکتیس ہزار ووٹر درج ہیںجن میں18ہزار مرد اور12ہزار سے زائد خواتین کے ووٹ ہیں۔10حساس ترین ہیں23حساس ہیں حساس ترین پولنگ سٹیشن پر پاک فوج سٹیشن کے اندرہو گی۔لیویز اور پولیس بھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔خواتین کو بھی اپنا رائے دہی استعمال کر نے کا پورا حق ہے اور عمائدین کو بھی آمادہ کیا ہے کہ وہ خواتین کو اس الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر قائل کریں۔ ہم نے اس حوالے سے جرگے بھی کیے ہیں۔پولنگ صبح8سے شروع ہو گی اور5بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔الیکشن کو صاف شفاف بنانے کے لیے تمام پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں