سانحہ ٹراما سنٹر ڈیرہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ میں یوم سوگ منایاگیا

پیر 22 جولائی 2019 18:06

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) سانحہ ٹراما سنٹر ڈیرہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ میں یوم سوگ منایاگیا اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔ سانحہ ٹراما سنٹر ڈیرہ میں پولیس اہلکاروں اور معصوم بچی سمیت عام شہریوں کی شہادت کے انتہائی افسوسناک واقعہ کے باعث ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ میں گزشتہ روز یوم سوگ منایاگیا اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وکلاء کی جانب سے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیاگیا جس میں شہداء کی مغفرت ،بلندی درجات اور ان کے لواحقین کے صبروجمیل جبکہ سانحہ میں زخمی ہونے واے افراد کی جلد صحت یابی کی خصوصی دعا کی گئی ۔ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے سانحہ ٹراما سنٹر کی شدید االفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے شہداء اور زخمیوں کی فوری امداد اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کو فوری بے نقاب کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں